مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دے دی

Jun 26, 2024 | 18:58:PM
مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے  فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین برسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کی کیس میں درخواست دائر کی ہےجس میں استدعا کی گئی ہے  کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے،  درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پاکستان  تحریک انصاف پر الزامات لگائے جو  حقائق کے برعکس ہیں،الیکشن کمیشن نے  مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کر کے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا۔  

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں،مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے،مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل فہرست دینے کیلئے تیار ہے،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو جلسہ عام کا اعلان