پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات, شہریار آفریدی کے بعد مزید 27 ممبران کا استعفےکا فیصلہ

Jun 26, 2024 | 19:11:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہریار آفریدی کے بعد  مزید 27 ممبران نے استعفے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی  کی جانب سے پارلیمانی پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفے کا فیصلہ کر لیا ہے ، شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا، پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل ممبران اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی، رہنماوں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کے لئے کمپرومائزڈ ہے، ممبران نے مؤقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور رہنماوں کی رہائی  کی بجائے قیادت عہدوں کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دے دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 21 ممبران اسمبلی پر مشتمل اپنا گروپ بنانے پر بھی مشاورت ہوئی، بیرسٹر گوہر خان اور عمر ایوب خان کو ممبران اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی، جلسے اور احتجاج پر عملی اقدام نہ کرنے کی صورت میں فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں