(24نیوز) مقبول اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا، جس وجہ سے انہوں نے تاحال شادی نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے تاحال شادی نہ کرنے کا سبب بتا تے ہوئے کہنا تھا کہ سچ بات تو یہ ہے کہ انہیں تاحال شادی کیلئے پسند کا کوئی مرد ملا ہی نہیں اور انہوں نے اب تک اپنے کیریئر پر ہی توجہ رکھی،اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر بنانے پر زیادہ توجہ دی جبکہ آئیڈیل مرد کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنے پیمانے بنا رکھے ہیں، ان کے مطابق وہ کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں ان کے حساب سے ہی اپنے مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہئیں،انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جس سے وہ شادی کرتیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کیلئے اپنے ہونے والے شوہر کیلئے کوئی خاص پیمانے نہیں بنا رکھے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دراز قد ہو، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، ان کیلئے رنگت کی کوئی اہمیت نہیں البتہ انہیں لمبے لڑکے پسند ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کریں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو، اس میں دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولی سسٹرز نے چاہت فتح علی خان کو آئینہ دیکھا دیا