(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات اور استعفوں کا معاملے میں مولانا فضل الرحمان نے انٹری مار کر فل سٹاپ لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 27 ارکان نے استعفوں کا فیصلہ کر لیا، معاملہ سامنے آنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےانٹری کی ، قومی اسمبلی اپوزیشن لابی میں مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی کی پی ٹی آئی ممبران سے ملاقات کی ، ملاقات میں اسد قیصر سمیت محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھانے کا کہا، سبربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا کہ جذبات کی بجائے افہام تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی مداخلت کے بعد شہریار آفریدی نے معاملات بہتر کرنے کا کہا ، شہریار آفریدی نے وقتی طور پر استعفی سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، پی ٹی آئی سینئر قیادت کی اراکین سے بانی کی رہائی تک اختلاف پر خاموشی کی استدعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس،چیئرمین پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دے دی