راشد خان کا رول ماڈل کون؟ افغان کپتان نے خود ہی بتا دیا

Jun 26, 2024 | 21:06:PM
راشد خان کا رول ماڈل کون؟ افغان کپتان نے خود ہی بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راشد خان کا رول ماڈل کون؟ افغان کپتان نے خود ہی بتا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر افغانستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ سچ میں افغانستان نے تاریخ پرفارمنس دی، ساری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، راشد خان نے صحیح معنوں میں رہنمائی کی اور نوین الحق نے میچ وننگ سپیل کروایا‘‘۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’’افغان ٹیم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایک ٹیم لگن، جذبے اور تہہ دل سے کیا کر سکتی ہے، سیمی فائنل کے لئے میری نیک خواہشات ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ سلیم ملک اور انضمام الحق میں تکرار

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ان مہربان الفاظ کے لئے لالہ آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ مجھ سمیت بہت سارے کھلاڑیوں کے لئے انسپائریشن اور رول ماڈل ہیں، آپ کی ماڈرن کرکٹ کے لئے خدمات حقیقت میں حیرت انگیز ہیں، آپ کے لئے بہت سارا پیار اور احترام‘‘۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش ہرا کر تاریخ میں پہلی باز افغان کرکٹ ٹیم نے کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔