روپیہ مستحکم، ڈالر سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آ گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.27 روپے پر ہی برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں یورو 93 پیسے کم ہوکر 297.44 روپے، برطانوی پاونڈ 34 پیسے کمی سے 352.44 روپے، اماراتی درہم 75.83 روپے اور سعودی ریال ایک پیسے کم ہوکر 73.79روپے پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اضافہ,فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟