ظہیر نے سوناکشی کو تحفے میں 'BMW i7' دیدی

Jun 26, 2024 | 21:25:PM
ظہیر نے سوناکشی کو تحفے میں 'BMW i7' دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا کو شوہر ظہیر اقبال نے شادی کے تحفے کے طور پر پرتعیش بی ایم ڈبلیو آئی 7  گفٹ کر دی ۔

سوناکشی اور ظہیر نے اتوار 23 جون کو اپنے گھر پر سول شادی کا انتخاب کیا، ان کے ساتھ ان کے والد شتروگھن سنہا، والدہ پونم سنہا اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ سوناکشی اور ظہیر نے بعد میں ممبئی کے ایک ریستوراں میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے لئے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سلمان خان، ان کی پہلی ساتھی اداکارہ ریکھا، کاجول، روینہ ٹنڈن اور دیگر نے شرکت کی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ولیمے کی تقریب میں ایک ساتھ لگژری گاڑی بی ایم ڈبلیو آئی 7 میں پہنچے، بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سفید رنگ کی لگژری الیکٹریکل گاڑی ظہیر اقبال نے اپنی دلہنیا سوناکشی کو تحفے میں دی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق اس عالیشان بی ایم ڈبلیو آئی 7 کی قیمت تقریبا دو کروڑ بھارتی روپے ہے،یاد رہے کہ37 سالہ سوناکشی اور 35 سالہ ظہیر نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے استقبالیہ کی تصاویر پوسٹ کیں، ان کی شادی کے اعلان کی طرح ہی ، تازہ ترین پوسٹ پر تبصروں کو غیر فعال کردیا گیا تھا, کیونکہ جوڑے کو مبینہ طور پر ان کے بین المذاہب اتحاد کے لئے نفرت کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم سوناکشی کے والد، اداکار سے سیاست داں بنے شتروگھن سنہا نے شادی کے اپنے ذاتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے زور دیا کہ کسی کو بھی اس طرح کے معاملات میں مداخلت یا تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا ہے، سوشل میڈیا پر سوناکشی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا امیشا پٹیل اور سلمان خان شادی کرنے والے ہیں؟ اداکارہ کا جواب سن کر سب حیران