اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا صاحب کی نگرانی میں اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات اور بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے، اوور لوڈنگ ملک کی شاہراہوں کو ناقابل تلافی نقصان کی وجہ ایکسل لوڈ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔
آپریشن کے ذریعے اوور لوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف نہ صرف ہیوی جرمانے کیے جائیں گے بلکہ ان کے ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی، گاڑیوں کو بند کیا جائے گا اور موٹروے سے باہر نکال دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مستحکم، ڈالر سستا ہو گیا