امریکا میں شدید گرمی نے ابراہم لنکن کے مجسمے کو بھی پگھلا دیا

Jun 26, 2024 | 23:07:PM

(24 نیوز )امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں جاری گرمی کی لہر  نے سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کے مجسمے کو بھی نہیں بخشا۔

امریکی خانہ جنگی کے دور کے ایک پناہ گزین کیمپ، کیمپ بارکر کے مقام پر نصب 16ویں امریکی صدر کا مومی مجسمہ شدید گرمی سے پگھلنے لگا،گرمی سے پہلے مجسمہ کا سر پگھلنا شروع ہوا اور پھر ایک ٹانگ الگ ہونے لگی، بلاخر مجسمے کی کرسی بھی زمین میں دھنسنے لگی،ایک وقت میں مجسمے کا سر پگھلتے ہوئے پیچھے کی جانب لٹک گیا جس کے بعد انتظامیہ نے سر کو بعد میں دوبارہ نصب کرنے کے لیے مجسمے سے علیحدہ کرکے محفوظ کرلیا۔

 ابراہم لنکن کے اس مجسمے کو فروری میں اس مقام پر نصب کیا گیا تھا، اس سے قبل یہاں لنکن کا ہی ایک اور مجسمہ نصب تھا جس میں 100 فیتے بھی لگائے گئے تھے تاہم لوگوں نے مجسمے کے افتتاح سے قبل ہی ان فیتوں کو جلا کر مجسمہ پھگلا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آصفہ بھٹو کا بطور ایم این اےتنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ

مزیدخبریں