( کاوش میمن) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی سبزی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ہیں، سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑا دیا گیا جبکہ مہنگائی نے عوام کو ناکو ں چنے چبوادیئے۔
کروڑوں روپے کی سبسٹدی کے باوجود عوام ریلیف کیلئے ترس گئی،حکومت کی جانب سے سرکاری ریٹس تو دیئے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدآمد نہیں کیا جاتا ،سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ رمضان کے آنے سے بھی ختم نہ ہوا بلکہ مزید بھر گیا، شہر کراچی میں سبزیوں کی سرکاری اورعلاقائی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔
آلو سرکاری قیمت 52 روپےکلوکےبجائے80روپےکلوپرفروخت،پیازسرکاری قیمت207 روپے کی بجائے 250 روپے کلو دستیاب اور بھنڈی کی سرکاری قیمت 179 روپے کی بجائے 240 روپے اور اس سے زائد پر فروخت ہو رہی ہیں۔
اس کے علاوہ چائنہ لہسن سرکاری قیمت 598روپےکلوکےبجائے640روپےکلوتک فروخت جبکہ چائنہ ادرک سرکاری قیمت 529روپےکلوکےبجائے640روپےکلوتک دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کی آسان ٹپس کیلوریز جلائیں، چربی بھگائیں