رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

Mar 26, 2024 | 21:55:PM

(24 نیوز )ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ  ہو جاتا ہے،اسی لیے پہلے 15 روزوں میں 80 لاکھ زائد افراد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی،اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں ،رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولیات دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کل سے بارش اور برفباری کا طویل سلسلہ شروع ہونے کا امکان

مزیدخبریں