نئے سسٹم کی انٹری،کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟

Mar 26, 2025 | 10:24:AM
نئے سسٹم کی انٹری،کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز )لاہور:پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔

لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

دوسر جانب پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔   

 شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔  دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے، بارش اور برفباری  سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز ، 2 ٹی ٹونٹی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ

   محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی آبر رہے گا۔