(جنیدریاض )پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔
پنجاب میں بچوں کی موجیں،سرکاری سکولوں میں عید کی10 چھٹیاں ہوں گی ،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا،سکول 6اپریل تک بند رہیں گے.
یہ بھی پڑھیں:نئے سسٹم کی انٹری،کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟
سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا ، تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری اداروں میں31 مارچ سے 2 اپریل تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جس کااعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین عیدالفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تمام سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گے، عید تعطیلات کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔