ہانیہ عامرکے ذکر پر میرب علی کے ردعمل نے مداحوں کے دل جیت لیے 

Mar 26, 2025 | 13:15:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے ہانیہ عامرسے متعلق سوال پربردباری کامظاہرہ کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میرب علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں دورانِ گفتگو میزبان نے اچانک میرب سے سوال کیا کہ کیا عاصم اظہر آپ کے لیے گانے گاتے ہیں؟ اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتیں، علی سفینہ نے مذاق میں کہا کہ جیسے او ہانیہ وے دل جانیا؟

یہ سن کر میرب علی حیران رہ گئیں، لیکن انہوں نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو نظر انداز کر دیا۔

اگرچہ یہ لمحہ غیر متوقع تھا لیکن انہوں نے کسی ناخوشگوار ردِعمل کا اظہار نہیں کیا اور گفتگو کو آگے بڑھایا۔

 مداحوں کی جانب سے میرب علی کے پُروقار رویے کو سراہاجارہا ہے،کچھ افراد نے میزبان کے مذاق کو غیر ضروری قرار دیاہے جبکہ دیگر نے اسے صرف ایک ہلکا پھلکا جملہ سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کی فلم"سردار جی 3": ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں، جو اکثر ان کے کنسرٹس اور مختلف تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں،ماضی میں میرب علی اور ہانیہ عامر قریبی دوست رہ چکی ہیں جبکہ عاصم اظہر کابھی ماضی میں ہانیہ عامر کے ساتھ رشتہ کافی مقبول رہا ہے۔

مزیدخبریں