"سکندر" کی ایڈوانس بکنگ،پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی فلم "سکندر" نے ایڈوانس بکنگ کے پہلے ہی دن 1.91 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
سلمان خان کی یہ نئی فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیزہونے جا رہی ہے، اے آر مرگدوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پریتیک ببر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق "سکندر" نے ایڈوانس بکنگ میں پہلے ہی دن بلاک سیٹس block seats کے بغیر 1.91 کروڑ روپے کا بزنس کیاجبکہ اس کے 60,000 سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں،بلاک سیٹس کے ساتھ فلم نے ٹکٹوں کی مد میں 6.15 کروڑ روپے کمائے ہیں، فلم کے لیے بھارت بھر میں 9128 شوز رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شک تھا کہ شاہ رُخ اور سلمان خان میرا کیرئیر ختم کرنا چاہتے ہیں: عامر خان
سلمان خان کی اس فلم کو باکس آفس پر موہن لال کی آنے والی ملیالم ایکشن تھرلر 'L2: Empuraan' سے سخت مقابلہ در پیش ہو گاجو 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔