(وسیم احمد)قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ تبدیل ہورہی ہے، بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا۔ ہاں غلطیاں ہیں کوشش کریں گے ان کو بہتر کریں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہےاس کے لئے تیاری کررہے ہیں،آگے جو سیریز ہوگی اس کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاری کیلئے استعمال کریں گے،نیوزی لینڈ کی کنڈیشن بہت مشکل ہیں، یہاں کی کنڈیشن ان کیلئے بھی مشکل ہیں جو پہلے بھی نیوزی لینڈ کھیل چکے ہیں، پہلی مرتبہ دورہ کرنے والوں کیلئے کنڈیشن بہت مشکل تھیں مگر پھر بھی وہ ٹھیک کھیلے،نوجوان کھلاڑی میں ٹیلنٹ ہے، آنے والے چند ماہ میں یہی کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے،نوجوان کھلاڑیوں نے جو یہاں سیکھا ہے اس کا فائدہ ان کو اپنی کنڈیشن میں ہوگا۔ہماری ٹیم میں کافی نوجوان کھلاڑی شامل تھے، جو پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کررہے تھے۔
ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کو جیتنا چاہیے تھا ٹیم نے اچھا پرفارم نہیں کیا،ٹیم جیتے ہی نہ کہ اپنی پرفارمنس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہاں غلطیاں ہیں کوشش کریں گے ان کو بہتر کریں۔
نڈر کرکٹ کے ساتھ تھوڑا دماغ استعمال کرنا شروع کریں گے تو پرفارمنس میں بہتری آئے گی، پاکستان کی کرکٹ تبدیل ہورہی ہے، بہتری میں تھوڑا وقت لگے گا،میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بیک کریں تو وہ مستقبل میں بہتر کھیلیں گے،بابر اعظم ، امام الحق اور محمد رضوان یہاں پہلے ٹور کرچکے ہیں اس لیے ان کو یہاں کی کنڈیشن کا اندازہ ہے،امید ہے ون ڈے سیریز میں رزلٹ بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ میگھا نے ویڈیوگانا"آجا ول عیداں آئیاں"ریلیز کردیا