(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آئین پاکستان اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے،اس فیصلے کو خود چیلنج کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کوئی عدالت بانی، ان کے خاندان یا دیگر افراد کے حق تقریر بین نہیں کرسکتی،اگر اس حکم میں عدالت سے بانی کے جیل ملاقاتوں کے دوران ہونے والے گفتگو کو عوام تک پہنچانے پر کوئی قدغن لگائی تو اس فیصلے کو خود چیلنج کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ تمام کی طرف سے کوئی ایسی واہیات ضمانت دے جس سے بانی کا پیغام عوام تک نہ پہنچ سکے، ایسا کوئی حکم ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ بانی پی ٹی آئی سے کس دن اور کتنی دیر ملاقات ہو سکے گی،ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا