کے پی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہائی مل گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ہے۔ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج انکی ضمانت منظور ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے کس دن اور کتنی دیر ملاقات ہو سکے گی،ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا
اہم