دیرلوئر: مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر

Mar 26, 2025 | 22:34:PM

( 24نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر کے ایک مقامی مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے  مطابق میدان کوٹکے مدرسے میں افطاری کے دوران متعدد افراد شریک تھے افطاری میں زہریلی خوراک کھانے کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کو  مقامی لعل قلعہ ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقیل کردیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق زہریلی خوراک کھانے والوں میں شمس ، سیراج الدین ،مصعود، گل شریف خان ،صنم گل ، ہلال، ولی خان، ثناء، عباس، سدیس اور عبدالرحمان بھی شامل ہیں جن میں 5افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرک ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ میڈیکل کی ٹیمیں مدرسہ پہنچ گئی۔
 یہ بھی پڑھیں: جعفرایکسپریس حادثے کے ہیروز کو خراجِ تحسین،لوک ورثہ میں پینٹنگ مقابلے 

مزیدخبریں