بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

May 26, 2024 | 18:48:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اورگر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع بھی شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام /رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

اگلے دو روز کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گے ۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو 51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب سے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات، ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار

مزیدخبریں