پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کا لاپتہ جنرل سیکرٹری کی بازیابی کا مطالبہ

May 26, 2024 | 20:27:PM

(زاہد اقبال رانا) پیپلز پارٹی گوجرانوالہ نے  جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔

جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کے لاپتہ ہونے کے حوالے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ودود ڈار کا کہنا تھا کہ 2 روز گزرنے  کے باجود جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا، ارشاد اللہ سندھو کو اس کے گھر سے اٹھایا گیا، 4 ویگو ڈالے میں لوگ آئے جو بظاہر کسی محکمے کے لگتے تھے، پولیس اور دیگر ادارے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ

اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ارشاد اللہ سندھو کو فوری آ بازیاب کروایا جائے، علاوہ ازیں جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کی رہائشی گاہ پر آنے والی گاڑیوں اور افراد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس میں ارشاد اللہ کو ان کی رہائش سے منیبہ طور پر اغواءکو دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں