دلہا کو اپنی دلہن کا سرعام بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا کو اپنی دلہن کا سرعام بوسہ لینا انتہائی مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دلہا نے اپنی دلہن کا سب کے سامنے بوسہ لیا، دلہا کا یہ فعل لڑکی کے اہلخانہ کو شدید ناگوار گزرا اور انہوں نے دلہا اور اسکے رشتے داروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔دلہن کے گھر والے مشتعل ہوکر لاٹھیاں اٹھائے سٹیج پر چڑھ گئے اور دلہا و اسکے اہل خانہ کی پٹائی کی، تصادم میں دلہن کے والد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، صورتحال کو سنبھالنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا جس نے دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے