اداکار علی گل ملاح نے اداکارہ درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکار علی گل ملاح نے ساتھی اداکارہ درفشاں سلیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وہ در فشاں سلیم کو مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں جب علی گل ملاح سمیت دیگر شرکا کو درفشاں سلیم کی تصویر دکھا کر ان سے اداکارہ متعلق رائے لی گئی تو کامیڈین نے اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے درفشاں سلیم کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ اداکارہ کو تھوڑا اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
علی گل ملاح کا کہنا تھا کہ درفشاں سلیم کو اپنی صحت کچھ کم کرنی چاہیے اور بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ اداکارہ کو کچھ وزن کم کرنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ درفشاں سلیم ایسے بھی اچھی لگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا کو اپنی دلہن کا سرعام بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا