ایم کیو ایم کے بغیر بے نظیر بھٹو وزیراعظم نہیں بن سکتی تھیں: خالدمقبول صدیقی

May 26, 2024 | 22:04:PM

(24نیوز) چیئرمین متحدہ قومی مومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے بغیر بے نظیر بھٹو وزیراعظم نہیں بن سکتی تھیں، خدشات کے باوجود وزیراعظم بننے کیلیے انہیں ووٹ دیا، ہم اپنے حصے کی بہت زیادہ قربانی دے چکے اب کسی اور کی باری ہے.

حیدرآباد کے قلعہ گراؤنڈ میں سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ زندہ قومیں جب آگے بڑھتی ہیں تو دیکھتی ہیں کہ کس نے قربانیاں دیں جس کی وجہ سے منزل نظر آرہی ہے، ہم اپنے حصے کا سندھ کو جوڑ ر رکھنے کا بھائی چارہ قائم کرنے کا کام کرچکےہیں، تم نے 15 سالوں میں جس طرح نفرتیں بانٹی ہیں ہمارے پاس بھی کوئی گلاب نہیں، یہ 50 سال ہُجت تمام ہوئی ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا تو 97 فیصد کراچی دیتا ہے، ایک طرف وہ ہیں جو سندھ کے بجٹ کا 100 فیصد دیتے ہیں اور ایک طرف وہ جو استعمال کرتے ہیں اس طرح تو گھر نہیں چلتے ملک کیسے چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو محترمہ کی شہادت پر  کراچی اور حیدرآباد کو ںشانہ بنایا گیا، ایم کیو ایم سے پہلے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کا آج کی طرح ہی حال مختلف تھا، خلیج، اجنبیت پہلے سے موجود تھی ، لڑاؤ اور تقسیم کرو کی پالیسی پر کام کرنے والے اس بات سے ڈرے کہ ایم کیو ایم کوئی فیصلہ نہ کردے،  انہوں نے سوچا خلیج اور تقسیم کی دیوار جو ہے اسے ایم کیو ایم مٹا نہ دے ، 30 ستمبر کو اس شہر میں چُن چُن کر اردو بولنے والوں کو شہید کیا گیا ، آج تک اس واقعے پر انصاف نہیں دیا گیا، پاکستان کے نظام پر یہ سوال رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہداء نے ملک پر جان نچھاور کی، جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں:مریم نواز

مزیدخبریں