اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،125 کنال اراضی واگزار ،75 سے زائد کمرے مسمار

May 26, 2024 | 22:50:PM
اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،125 کنال اراضی واگزار ،75 سے زائد کمرے مسمار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے.

کیپیٹل ڈیولپمنٹ  اتھارٹی(سی  ڈی اے )نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران  سمیت دیگر نے حصہ لیا، آپریشن میں 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی،بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے،سیکٹر I-12 میں آپریشن کرکے غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروالی گئی جو  سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی کہ سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت : سائکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ