اوباڑو: سندھی ثقافت کی خوبصورتی میں 100 سالہ ضعیف خاتون اپنی مثال آپ 

Nov 26, 2023 | 12:23:PM

This browser does not support the video element.

(شیرباز بلوچ) اوباڑو میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے محبت کا انوکھا انداز 100 سالہ ضعیف خاتون بشیراں بی بی اپنی مثال آپ ہے اپنے فن اور ہاتھ کی مدد سے کھجور کے خشک پتوں کے ساتھ ساتھ چمک دار پلاسٹک کے ریپر سے روٹی رکھنے والی خوبصورت رنگ برنگی چھبیاں اور روٹی دان تیار کرتی ہے۔ سندھ کی ثقافت خوبصورت چھبیاں مہمان نوازی طور پر بھی پیش کی جاتی ہیں۔ 

کھجور کے خشک پتوں اور جدید مشینری سے تیار پلاسٹک کی چھبیاں تو سب نے ہی دیکھیں ہیں لیکن 100 سالہ ضعیف خاتون بشیراں بی بی کے ہاتھ سے بنی انمول چھبی نہیں دیکھی ہوگی۔

خوبصورت چھبیاں بنانے کیلئے چمک دار پلاسٹک کے ریپر کو کٹائی کرکے لپیٹنے کے بعد سوئی کے ساتھ سلائی کی جاتی ہے بڑی محنت کے بعد ایک سادہ سی چھبیی تیار ہوتی ہے چھبی کو دیدہ زیب بنانے کیلئے رنگ برنگے دھاگوں سے پھول لگانے کے ساتھ خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے شیشوں کا کام بھی کیا جاتا ہے۔

نواسے عاشق علی ملک نے کہا کہ نانی جان کی عمر سو سال کے قریب ہے تندرست ہے پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نواسے نواسی پوتے پوتیوں محلے والوں اور رشتے داروں کو رنگ برنگی چھبیاں بناکر دیتی ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کچھ اس طرح کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بکھر گئی

مزمل ملک نے کہا دادی جان رشتے داروں کے ہاں جہاں جاتی ہے تو وہیں خوبصورت چھبیاں بناکر دیتی ہے یہ ان کا محبت کا انوکھا انداز ہے خوبصورت چھبیاں ملنے پر رشتے دار بھی خوش ہوتے ہیں،

100 سالہ ضعیف خاتون بشیراں بی بی نے کہا رشتے دار عزیز واقارب مجھ سے خوبصورت چھبیاں تیار کرواتے جنہیں تحائف کے طور پر اپنے پیاروں اور شادی بیاہ کے موقع پر جہیز میں بھی فراہم کرتے ہیں خوبصورت چھبیاں بنانا میرا شوق ہے کسی سے سامان تک پیسے وصول نہیں کرتی اس فن کو زندہ رکھنے اور محبت بانٹنے کیلئے یہ کام کرتی ہوں۔

مزیدخبریں