نواز شریف کا دوبارہ مری میں قیام متوقع

Nov 26, 2023 | 17:55:PM

(راﺅ دلشاد)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کل ایک بار پھر اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف ممکنہ طور پر کل صبح لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے،مریم نواز بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہوں گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد نواز شریف کا دوبارہ مری میں قیام متوقع ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز مری میں 3 سے 4 روز تک قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ مری میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد اہم ملاقاتیں کرینگے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خیبرپختونخوا کے رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں ہونگی،اسلام آباد اور مری میںنواز شریف کی اتحادی جماعت کے رہنماو¿ں کیساتھ ملاقاتیں بھی ترتیب دی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بھی اسلام آباد کیلئے روانگی متوقع ہے،پارٹی قائد نواز شریف مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے،نواز شریف اسی ہفتے کے دوران پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اعلان پر حتمی مشاورت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ کو 7 سال قید کی سزا

مزیدخبریں