محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

Nov 26, 2023 | 18:14:PM
محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گاجبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بو ندا با ندی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 °C ریکارڈ کیا گیا ،ملتان14 °C،فیصل آباد 12 °C،راولپنڈی 8 °C، مری4 °C،ڈیرہ غازی خان14 °Cاورجہلم 10 °Cریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ کو 7 سال قید کی سزا