(عرفان عباسی)سندھ بھر میں کل سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا،مہم کے دوران سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،تین کیسز ضلع بنوں کے پی اور دو کیسز کراچی کے ضلع شرقی سندھ سے رپورٹ ہوئے،گزشتہ دو مہینوں میں کراچی میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں،کراچی سے ظاہر ہونے والے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے ہے۔
کراچی پورے خطے کا معاشی مرکز ہے،مثبت ماحولیاتی نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویشناک بات ہے،کراچی سے مثبت ماحولیاتی نمونوں کے ظاہر ہونے سے پورے خطے اور دنیا کے بچوں کو خطرہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے آدھی قیمت پر پیٹرول، بڑا اعلان ہو گیا