(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کاکہناتھا کہ نوجوان نسل کے ساتھ پچھلے چار سال میں جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، مہنگائی ختم ہو جائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہونگی، آپ نے عمران خان کے جلسے دیکھے ہونگے،وہ سیاسی جلسے نہیں ہوتے تھے، صرف بدتمیزی اور بداخلاقی سکھائی گئی۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف جلا وطن ہوئے، جیلیں کاٹیں، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے نواز شریف سے کوئی کام لینا ہے، اسکو صرف وزارت عظمیٰ سے ہی نہیں اتارا بلکہ اسے جلا وطن کر دیا جاتا ہے جیل میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا۔
سابق وزیر دفاع نے کہاکہ آٹھ فروری کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے،ملک کی سب سے بڑی عدالت عوام ہے، پچھلے چار سال میں اتنی کرپشن کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی، معیشت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ دوڑے گی، ان کاکہناتھا کہ نوا ز شریف اور مریم کے وقت جیل میں سخت گرمی تھی، آج عمران خان کے ساتھ ایک بندہ نہیں کھڑا،اسکے ساتھ والے لوگوں نے پارٹیاں بنالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے آدھی قیمت پر پیٹرول، بڑا اعلان ہو گیا