سنگجانی ٹول پلازہ پرپی ٹی آئی کارکنوں کی لوٹ مار،سی سی ٹی وی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کےسسنگجانی ٹول پلازہ پرپی ٹی آئی کارکنوں کی لوٹ مار،سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں کارکنوں کو ٹول پلازہ کیبن سے کمپیوٹر اور دیگر سرکاری سامان اٹھا کر لےجاتے دیکھا جا سکتا ہے،دوسری جانب ہزارہ موٹروے انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ایس ایس پی سمیت گوجرانوالہ پولیس کے 22 اہلکار ز خمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے اور تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرلی گئی،شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا ،اسلام آباد میں شرپسندوں نے رینجرز پر گاڑی چڑھا دی،4رینجرز اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، 5 اہلکار زخمی ہوگئے،اب تک شرپسندوں کےحملےمیں 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ، احتجاج کے باعث ڈی چوک کی سکیورٹی سخت کردی گئی، پاک آرمی کے دستے بھی ڈی چوک پر گشت کر رہے ہیں۔