پی ٹی آئی کا احتجاج ،پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان جاری سیریز پی ٹی آئی احتجاج کے باعث منسوخ کردی گئی۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ادھوری رہ گئی اور سری لنکا نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،سری لنکا اے ٹیم کا اپنے بورڈ سے رابطہ ہوا جس کے بعد دورہ مسنوخ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ دونوں کا سیریز منسوخ کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا ہے،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج کی وجہ سے سری لنکا اے اور شاہینز کے درمیان سیریز متاثر ہوئی، سیریز کے دو ون ڈے میچز باقی ہیں۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق سری لنکا نےاسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، پی سی بی سری لنکا کی ٹیم کی سکیورٹی کو ترجیح دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بدھ کے روز بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ