(24نیوز) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کیلئے بحث کاآغاز کردیا،جنگ بندی کے حوالے سے حتمی اعلان بھی کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسمیت دیگر اہم وزرا اجلاس میں شامل ہیں ،اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سینیئر اہلکار اور رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ گروپ اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی سرگرم رہے گا،حزب اللہ گروپ بے گھر لبنانیوں کو ان کے گاؤں میں واپسی اور اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں حصہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ائیر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان