ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف پر دستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہے گا۔
ان کاکہناہے کہ چین سے درآمد اشیاء پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا وہ منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب اس معاملے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین اور امریکا منشیات کے خلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں، دونوں ملکوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فساد کی جڑ ایک عورت ،اسلام آباد لاشیں لینے آئی ہے: محسن نقوی