چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم سے ملاقات،انگلینڈ کے خلاف فتح پر مبارکباد

Oct 26, 2024 | 17:23:PM

(روزینہ علی) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات کی، انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

 محسن نقوی نے نے ٹیم کو داد دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید، ویلڈن ،آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے،شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے، تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں،اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت  تھی، مسائل کا اندازہ تھا، ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ۔ 

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے،کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا،سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے فائٹ کی،اچھی جیت ملی  اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی،اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے،سنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

،آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے،جیت کے تسلسل  کو برقرار رکھنا ہے،نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے،کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی۔

 مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ  چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی، چیئرمین پی سی بی   نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات  اور فیصلے کیے ۔  

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سورماؤں کا غرور خاک ، ہوم ٹیسٹ سیریز میں 12 برس بعد شکست

مزیدخبریں