چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا تمام کمرہ عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے تمام کمرہ عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دی،منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی،لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی،کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی ممکن ہوگی،لائیو سٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے،لائیو سٹریمنگ سروس کیلئے مطلوبہ کیمروں سمیت دیگر آلات کی خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے،اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میڈیکل میں ایڈمیشن لینے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر