چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو تبدیل کر دیا

Oct 26, 2024 | 21:47:PM
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو تبدیل کر دیا
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کا ایس پی سکیورٹی تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے تصویر بنائی گئی،یوٹیوبر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نماز کے بعد سلام پھیرتے وقت تصویر بنائی،چیمبر میں پہنچ کر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایس پی سکیورٹی راجہ ظہیر کو بلایا،سٹاف نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ میں ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فوراً ایس پی کو تبدیل کرنے کا حکم دیا،نئے ایس پی محفوظ کیانی نے باقاعدہ سپریم کورٹ ایس پی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے چھٹی،وجہ بھی سامنے آگئی