"لاپتہ لیڈیز"کے بعدایک اوربھارتی فلم آسکرکی دوڑ میں شامل

Sep 26, 2024 | 15:07:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)فلم"لاپتہ لیڈیز"کے بعداب ایک اوربالی وڈ فلم" سنتوش"آسکرایوارڈکی دوڑ میں شامل ہو گئی۔

 دلچسپ امریہ ہے کہ  اس فلم کوبھارت کی طرف سے انٹری نہیں ملی بلکہ برطانیہ نے آسکر 2025ء میں آفیشل انٹری کے لیے اس فلم کا انتخاب کیاہے۔

جریدے"ڈیڈلائن"کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم  "سنتوش" کا انتخاب بافٹا نے کیا تھا،یہ ادارہ امریکن اکیڈمی کی طرف سے مقرر ہے جسے برطانیہ کی طرف سے انٹری جمع کرانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ 

فلم"سنتوش"کاپریمیئربھی کانزفلم فیسٹیول میں ہوچکا ہے اس لے اس سے لوگوں کوبہت امیدیں وابستہ ہیں، اس فلم کوبرطانیہ میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جس کی ہدایات سندھیا سوری نے دی ہیں جبکہ اسے بنانے میں برطانوی پروڈیوسرز کا بہت تعاون رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈفلم "لاپتہ لیڈیز"آسکرکی انٹرنیشنل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد