گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 26, 2024 | 18:22:PM

(روزینہ)گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر،محکمہ موسمیات  نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

جمعہ کے روز کے حوالے سے موسم کا احوال بتانے والوں کاکہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہستان، اورکزئی اورکرم میں ا ٓندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے ۔اس کے علاوہ کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں     مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، میا نوالی، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فیصل آباد اور گردونواح میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری متوقع ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، زیارت اور کو ئٹہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں تھرپارکر اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ادھرکشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دادو، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، رحیم یار خان اورخیرپور42 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف قرض کی منظوری میں کن 2ملکوں نے کردار ادا کیا؟وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف

مزیدخبریں