حیدرآباد؛فلٹر پلانٹس سے زہریلی گیس کااخراج ،متعدد بچوں کی حالت غیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حیدرآباد میں ہالا ناکہ فلٹر پلانٹس سے زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد بچوں کی حالت غیرہو گئی،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ خورشید ٹاؤن ہالا ناکہ فلٹر پلانٹس سے زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہوگئی،ڈاکٹرز کاکہناتھاکہ زہریلی گیس سے بچوں کا دم گھٹ گیاجس سے ان کی حالت خراب ہوئی،بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ہالا ناکہ فلٹر پلانٹ پر کوئی ذمہ دار نہیں زہریلی گیس سے ہمارے بچے بے ہوش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک خبر، معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا