(روزینہ علی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد زرداری ہاؤس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی، بلاول بھٹو زرداری اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان مجوزہ آئینی عدالت کی ناگزیر ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے بارروم میں خطاب کی دعوت دی گئی، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں سیکرٹری خزانہ رفاقت اسلام، نائب صدر (سندھ) سمیعہ فیض درانی،نائب صدر نیلم عذرا خان (خیبرپختونخوا)، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا تنویر احمد مغل، ایگزیکٹو رکن خیبرپختونخوا مختار احمد مانیری، رضااللہ و دیگر شامل تھے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پارٹی عہدے سے مستعفی