مولانا ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جسے کالے حروف میں لکھا جائے: سلمان اکرم راجہ

Sep 26, 2024 | 21:06:PM
مولانا ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جسے کالے حروف میں لکھا جائے: سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سوچ میں واضح ہیں, وہ ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جس کو تاریخ میں کالے حروف میں لکھا جائے۔

جمعیت علماءِاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے 2 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضاء شامل تھے، ملاقات میں آئنی ترمیم سے متعلق سلمان اکرم راجہ نے مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دی، ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان کے میڈیا سے گفتگو کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے، کچھ ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی بات مان لی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی آئین کی شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا، مولانا فضل الرحمان اپنی سوچ میں واضح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جس کو تاریخ میں کالے حروف میں لکھا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا ایک سابق وزیراعظم کا ملٹری ٹرائل ہو، ایسا نہیں ہوسکتا ایک کنٹرول آئینی عدالت بنائی جائے، سب کچھ بد نیتی پر مبنی ہو رہا ہے، ہائیکورٹ کے 6 ججز نے خط لکھا، مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں، اللہ کا کرم ہمارے ساتھ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے آج کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا، وہ کمیٹی بات جاری رکھے گی، ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، ہم نے پاکستان کو قانونی ریاست بنایا ہے، ہم ایک عوامی تحریک چلائیں گے، مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں انشاء اللہ ہمارا ساتھ دیں گی، مولانا کے ساتھ بہت خوش آئند  گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج  کی ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے فاشزم کو روکا، آج میں مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرنے بھی آیا تھا، ہم نے قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا، ہم بہت خوشی کے ساتھ یہاں سے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان اپنے موقف پر قائم ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنوں گا جو پاکستان کی عوام کے خلاف ہو۔