ہالینڈ کے سابق کرکٹر اور کوچ عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Sep 26, 2024 | 21:56:PM

(24 نیوز) پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر اور کوچ عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔

14 فروری 1962 کو لاہور میں پیدا ہونے والے عاصم خان نے نیدرلینڈز میں VRA، گاندھی، کمپونگ اور VVV جیسے کلبوں کی نمائندگی کی، 1994 سے 2002 کے دوران انہوں نے ڈچ قومی ٹیم کے لیے 51 میچز کھیلے۔

عاصم خان نے کرکٹ کیرئیر کی بہترین کارکردگی 24 مئی 1997 کو کوالالمپور میں ہونے والے آئی سی سی ٹرافی کے ایک میچ میں دکھائی، انہوں نے مشرقی اور وسطی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے 7.2 اوورز میں صرف 9 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، یہ آئی سی سی ٹرافی کی تاریخ میں کسی بھی گیند باز کی بہترین کارکردگی ہے۔

عاصم خان کی اس شاندار باؤلنگ کی بدولت افریقی ٹیم صرف 26 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، علاوہ ازیں عاصم خان ہالینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا، عثمان وزیرنے تاریخ رقم کر دی

دوسری جانب ان کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں