(ساجد بلوچ)ٹانک ڈیرہ روڈ پر ہتھالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر سیشن جج کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن جج ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے۔سیشن جج جنوبی وزیرستان کی عدالت میں تعینات تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹانک بمعہ بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد جج کے ڈرائیور اور گاڑی کو روڈ پر چھوڑ گئے ہیں، تاحال کسی قسم کی بازیابی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبریں حکومت نے اہم بیان جاری کردیا