وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

Aug 27, 2024 | 00:18:AM

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہو گا۔

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، حالیہ دہشتگردی حملوں اور اس کی رپورٹ کابینہ میں پیش کہ جائے گی، اجلاس میں دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی پر غور

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ پی ڈبلیو ڈی کے اسٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری دے گی، بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم پر غور شامل ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے فیز ون کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، وفاقی حکومت کی کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے، وفاقی کابینہ میں ایل ڈی آئی  کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا، پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

مزیدخبریں