اداکارعمران عباس کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات

عراقی وزیراعظم کا شکریہ جنہوں نے سرکاری مہمان کے طور پر

Aug 27, 2024 | 09:44:AM
اداکارعمران عباس کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارعمران عباس نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی جس کی تصویربھی انہوں نے شیئرکردی۔

معروف اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاپنے پیغام میں کہا کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سرکاری مہمان کے طور پر مجھے عراق میں "اربعین" کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مایا علی کی سفید جوڑے میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دلوں پر چھریاں چلا دیں

 عمران عباس نے  مزیدکہا کہ یہ دوسرا سال ہے جب انہیں اس عظیم الشان تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا،تقریباً مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 25 ملین زائرین کربلامیں جمع ہوئے تاکہ اسلام کی عظیم ترین قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔