فلم "رام لیلا "کے آئٹم نمبر کی پیش کش ٹھکرائی،کنگنارناوت کاانکشاف  

سب نے کہا کہ پاگل ہوں جو بھنسالی کو انکار کر رہی ہوں،فنکاروں کو ایسی دیانتداری دکھانی چاہیے

Aug 27, 2024 | 10:08:AM
 فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و سیاست دان کنگنارناوت نے کہا ہے کہ انہوں نے مشہور فلم "رام لیلا "کے آئٹم نمبر کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے بھنسالی بلائیں یا کوئی اور میں آئٹم نمبرز نہیں کر سکتی۔ 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنارناوت آج کل اپنی آنے والی فلم "ایمرجنسی" کی تشہیر ی مہم میں مصروف ہیں، وہ انٹرویوز اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرکے اپنی فلم کی پروموشن کر رہی ہیں۔ 

ایک تازہ انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم "رام لیلا" کیلئے آئٹم نمبر کی پیشکش ٹھکرادی تھی، بعد میں اس گانے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پرفارم کیا جسے پرستاروں نے خوب پسند کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:اداکارعمران عباس کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ مجھے سنجے لیلا بھنسالی نے "رام لیلا" میں آئٹم نمبر کے لیے بلایا تھا لیکن میں نے انکارکردیا جس پر سب نے کہا کہ میں پاگل ہوں جو بھنسالی کو انکار کر رہی ہوں تاہم  میں نے کہا کہ ’’میں یہ نہیں کر سکتی‘‘

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ چاہے بھنسالی بلائیں یا کوئی اور، میں آئٹم نمبرز نہیں کر سکتی، فنکاروں کو ایسی دیانتداری دکھانی چاہیے، عورتوں کو آپ کیسے پیش کرتے ہیں؟‘‘