کنڈیارو :مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد بےہوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے تحصیل کنڈیارو کے نواحی گاؤں موڑاٹھ میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد بےہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کےنواحی گاؤں موڑاٹھ میں دودھ پینے سے 11 افراد کی حالت غیر ہوگئی ،مقامی افراد نے متعلقہ افراد کو بےہوشی کی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
متاثرین میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں، جن کی عمریں 8 سال سے 25 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش مواصلاتی نظام درہم برہم
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دودھ میں کسی زہریلی چیز ملے ہونے کے باعث تمام افراد بے ہوش ہوئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔