جیکب آباد :ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

Aug 27, 2024 | 11:22:AM
جیکب آباد :ڈاکو پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد علی میرانی) پولیس بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکے، ڈاکو  پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق تھانہ دلمراد کے علاقے کٹا شاخ کے قریب ڈاکو   پولیس اہلکارسے  موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا جبکہ دوران مزاحمت پر ڈاکو نے  پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی اہلکار کی شناخت حضور بخش ڈول کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیر پور:جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

ذرائع کے مطابق  زخمی اہلکار کو سول ہسپتال سے طبی امداد کے بعد سکھر ریفر کردیا۔