ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعدنتاشا اسٹینکوویچ کی ایک مبہم پوسٹ
بھارتی کرکٹر اور سربین ماڈل کے درمیان جولائی میں طلاق ہوئی تھی جس کے بعدوہ بیٹےکےساتھ سربیا منتقل ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کے بعد ان کی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی ایک مبہم پوسٹ سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ میں ہاردک پانڈیا کی سابق اہلیہ اور سربین ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کا کہنا تھا کہ محبت دوسروں کی توہین کرنے کا نام نہیں،محبت صابر اور مہربان ہوتی ہے،محبت نہ دوسروں کی غلطیوں کا حساب رکھتی ہے اور نہ ہی مغرور ہوتی ہے،محبت کو جلد غصہ بھی نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں:سنجے دت،مادھوری اور جیکی شروف کےساتھ فلم "کھل نائیک2"بنانے کا اعلان
نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ محبت تحفظ فراہم کرتی ہے، ہمیشہ اعتماد کرتی اورپرامید ہوتی ہے، محبت کبھی بھی ناکام نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان رواں سال جولائی میں طلاق ہوئی تھی جس کے بعدنتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ سربیا منتقل ہوگئی ہیں۔